the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
  حکومت آندھراپردیش اور آغا خاں فاؤنڈیشن کے درمیان یادداشت مفاہمت
حیدرآباد۔22؍ جنوری (یو این آئی) آندھراپردیش کے اسپیشل چیف سکریٹری برائے سیاحت اور آندھراپردیش فروغ سیاحت کارپوریشن کے صدر نشین چندنا کھن نے آج کہا کہ ریاستی حکومت نے گنبدان قطب شاہی کے تحفظ اور تزئن کے کام کیلئے جنیوا میں قائم آغا خاں فانڈیشن چیریٹیبل ٹرسٹ کے ساتھ ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ہیں ۔ اس معاہدہ کے تحت آئندہ دس برسوں میں تقریباً 100 کروڑ روپئے کی لاگت سے اسے عالمی ثقافتی مقام میں تبدیل کردیا جائے گا ۔ مس کھن نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ آثارقدیمہ و میوزیمس کے تحت



اے پی اسٹیٹ میوزیم اور سائٹ میوزیمس کے بشمول 26 میوزیمس ہیں ۔ اسٹیٹ میوزیم قدیم سکوں کے عظیم کلکشن کے لئے شہرت رکھتا ہے جو اس معاملہ میں لندن میں قائم برٹش میوزیم کے بعد دوسرے نمبر پر شمار کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 1960ء کے قانون کے تحت 619 تاریخی آثار اور مقامات کا تحفظ کیا گیا ۔ محکمہ نے 13 ویں فینانس برائے گرانٹس میں آثار قدیموں اور میوزموں کے تحفظ و فروغ کے مقصد سے 100 کروڑ روپئے کے مصارف کا منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت 240 کام انجام دینے کی تجویز ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ہاسپیٹالیٹی منیجمٹ ثقافتی ورثہ کے تحفظ پر جولائی 2014ء سے ایک سالہ ڈپلوما کورس کاآغاز کررہا ہے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.